دہشت گرد۔۔۔ ؟ از .. قمر عبداللہ

قمر عبداللہ صاحب سے ہمارا پہلا تعارف اس کتاب کے ذریعے سے ہی ہوا ،دہشت گرد ایک ناولٹ ہے۔ 112 صفحات پہ مشتمل یہ ایک چھوٹی سی کہانی ہے جو ایک یا دو نشستوں میں باآسانی مکمل کی جا سکتی ہے۔ ناولٹ کا عنوان اس کے موضوع کے عین مطابق ہے۔ یہ آج کے دور کے سب سے سنگین مسئلے یعنی دہشت گردی سے متعلق ہے۔ تاہم عنوان کے ساتھ موجود سوالیہ نشان بہت اہم ہے کیونکہ یہ وہ سوال ہے جو مصنف اپنی کتاب کے قارئین سے کر رہے ہیں۔ ناولٹ میں ایک ایسے شخص کی کہانی پیش کی گئی ہے جسے میڈیا اور حکومت دہشت گرد قرار دے دیتے ہیں تاہم آیا وہ دہشت گرد تھا یا نہیں۔ اس کا فیصلہ قاری خود کرے گا۔مطالعے کے دوران مصنف کا انداز بہت سلجھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ یہ ناول پاپولر ادب کے لازمی جزیات سے پاک ہے۔ یہ ایک ایسے درد مند دل رکھنے شخص کے قلم سے نکلی ہوئی داستان معلوم ہوتی ہے جو آج کل کے حالات اور خصوصاً اس دور میں معصوموں کو مجرم سمجھنے اور قرار کی جو روش چل نکلی ہے، کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنا چاہتا ہے۔ کہانی سادگی سے بیان کی گئی ہے لیکن پڑھنے والے پہ گہرا اثر چھوڑتی ہے۔

[Total: 1    Average: 1/5]