وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے 100دن میں وفاقی حکومت میں شامل3 وزرا پر کرپشن کا الزام آ گیا۔ وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔کرپشن کا الزام ثابت ہونے وزیر اعظم وزرا کو برطرف کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وزراکے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف کابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کوکابینہ اجلاس والے کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور مشیر موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ وزرائ کی کرپشن کے بارے میں ابتدائی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کرپشن الزامات کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے اور الزامات ثابت ہونے پر وہ کسی قسم کی گنجائش نہیں رکھیں گے اور کرپٹ وزرا کو برطرف کریں گے۔  میری کرپشن کے خلاف 22سالہ جدوجہد ہے اور میں اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ وزیر اعظم کے انکشاف پر کابینہ روم کے شرکا پر سکتہ طاری ہو گیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں  بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے  بس اب بہت کشمیریوں پر ظلم ہو گیا ، وقت آگیا ہے کہ بھارت تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق بات چیت سے حل کرے،  کیونکہ یہی خطے سمیت پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے۔

Share This

Share This

Share this post with your friends!