دنیا پراسرار رازوں سے بھری پڑی ہے۔ کچھ تو ایسے راز ہیں جن کے بارے ماہرین بہت کوشش کے باوجود کچھ زیادہ معلومات جان نہیں پائے۔ انہیں رازوں میں سے ایک راز کوسٹا ریکا کے ڈیکوس ڈیٹا کے گول بڑے بڑے سینکڑوں پتھر ہیں۔ آئیے اپنے @دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو ان حیرت انگیز پتھروں کے بارے کچھ معلومات دیتے ہیں۔

کوسٹا ریکا کے علاقے Diquis Delta میں 300 سے زائد مختلف اقسام کے ایک ایسے گول پتھر موجود ہیں جن کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ پتھر انسانوں کے تخلیق کردہ ہیں۔ یہ پتھر 1930 میں اس وقت دریافت ہوئے جب یہاں کیلوں کے باغات قائم کرنے کے لیے اس جگہ کی صفائی کی جارہی تھی۔ ممکنہ طور پر یہ پتھر ان مقامی افراد کے آباؤ اجداد کے تخلیق کردہ ہیں جو یہاں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے۔ تاہم ان کی اصل عمر کا کسی کو پتہ نہیں اور نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ یہ گول پتھر یہ لوگ کس مقصد کے لئے بنائے گئے تھے۔

ان میں جو بڑے پتھر ہیں ان کا وزن کئی ٹن ہے۔ اب یہ پتھر کوسٹا ریکا کے ہسپتالوں کے لانوں اور مختلف سکولوں میں سجا کر رکھے ہوئے ہیں اور کچھ امراء نےبھی ان کو اپنے گھروں کے لانوں میں سجا رکھا ہے۔ ان کو لوکل زبان میں Las Bolas کہتے ہیں جس کا مطلب ہے دی بالز یعنی گیند۔ ان کے متعلق اندازہ ہے کہ یہ پتھر 300 سے 800ء کے دور سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن ان کو تراشنے کے اصل مقصد کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ یہ ایک ایسا راز ہے جس سے پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے۔

Share This

Share This

Share this post with your friends!