ٹوتھ پیسٹ میں استعمال ہونیوالا کیمیکل نقصان دہ

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ دانتوں کی صفائی میں استعمال ہونے والا کیمیکل ذیابیطس کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ جو کہ مختلف اشیاکو سفید رنگ دینے کے لئے استعمال ہوتا ہے، ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ محققین کے مطابق اس کیمیکل کے کرسٹلائزڈ ذرات ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد کے لبلبے میں پائے جاتے ہیں مگر جو اس مرض کے شکار نہیں ہوتے، ان کے جسم میں یہ نہیں پائے جاتے۔

[Total: 0    Average: 0/5]

اپنا تبصرہ بھیجیں