سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن رمحمد صفدر کو پیرول رول پر رہائی کا وقت ختم ہونے کے بعد لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تینوں افراد کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کا وقت آج شام 4 بجے ختم ہوا۔ اڈیالہ جیل کے تین افسران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کو جاتی امرائ سے بذریعہ خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس لایا جس کے بعد انہیں خصوصی اسکواڈ کی سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ لاہور سے اڈیالہ جیل تک کے سفر میں شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے ہمراہ رہے۔ سابق وزیراعظم اڈیالہ جیل جانے سے قبل والدہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس سے قبل جاتی امرائ سے روانگی سے قبل شریف فیملی کے افراد نے کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی جب کہ نواز شریف کی والدہ نے انہیں رخصت کرتے ہوئے بوسہ بھی دیا۔

Share This

Share This

Share this post with your friends!