ناخن پر ایسی لکیر ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں

اگر تو آپ کے انگوٹھے میں کبھی بھی اوپر موجود تصویر جیسا نشان یا لکیر ابھرے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔درحقیقت یہ جلد کے جان لیوا کینسر کی ایک ایسی علامت ہوسکتی ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہوتا ہے۔ناخنوں کی تراش خراش کی ماہر ایک خاتون جین اسکینر نے یہ تصویر فیس بک پر پوسٹ کی تھی جو ان کی صارف کے ناخن کی تھی۔جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں ایک سیاہ یا گہرے رنگ کی لکیر ناخن کے درمیان موجود ہے، تاہم جس خاتون کے ہاتھ میں یہ لکیر موجود تھی وہ اسے عام سا نشان سمجھتی تھی۔جین اسکینر نے اس خاتون پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ جلد کے کینسر کی خطرناک ترن قسم کی علامت ہوسکتی ہے۔بعد ازاں طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ اس صارف کو واقعی جلد کا کینسر تھا جو کہ لمفی نوڈز تک پھیل گیا تھا۔طبی ماہرین کے مطابق ناخن پر گہری لکیریں عام طور پر کسی جلدی کینسر کی قسم کی علامت ہوسکتی ہیں۔اس مریضہ کو دیگر افراد نے کہا تھا کہ یہ لکیر کیلشیئم کی کمی یا کسی چوٹ کا نشان ہوسکتی ہے مگر جین اسکینر کی بدولت کینسر کی تشخیص ہوئی اور اب ان کا علاج ہورہا ہے۔
دنیا بھر میں ہر سال جلد کے کینسر کے لاکھوں مریض سامنے آتے ہیں جس کی مختلف علامات ہوتی ہیں۔تاہم طبی ماہرین کے مطابق ناخن کی سطح میں تبدیلیاں بھی اس کے خطرے کو ظاہر کرتی ہیں۔

[Total: 0    Average: 0/5]