میرا پر شہری کے گھر پر قبضہ کرنیکا الزام

سکینڈل کوئین اداکارہ میرا ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں، لاہور کے رہائشی شخص نے میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کا نیا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے اداکارہ میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ لاہور کی سول عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سول جج فہیم الحسن نے شہری تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ میرا نے دھوکہ دہی سے ڈیفنس میں واقع اس کا گھر اپنے نام کرایا، اداکارہ نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی اور نہ ہی گھر خالی کر رہی ہیں۔ لہٰذا عدالت اداکارہ میرا کو گھر خالی کرنے کا حکم دے۔ سول عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے میرا سے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں