سپیس ایکس نے چاند کے سیاحت کے منصوبے کا اعلان کر دیا اور تفصیلات کے مطابق یہ بات سامنے آ ہے کہ چاند کی سیاحت کا خواب اب خواب نہیں حقیقت ہے۔ مسافر کی شناخت اور کرائے کی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔ سپیس ایکس کمپنی کا بگ فیلکن راکٹ اس سیاح کو لے کر جائے گا، یہ راکٹ چاند کے گرد چکر لگائے گا۔ یہ تاریخی موقع انٹرنیٹ پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ سپیس ایکس کے سربراہ ایلن مسک کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ وہ خود پہلے مسافر ہوں گے، لیکن انہوں نے جاپانی جھنڈے کی تصویر ٹویٹ کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسافر کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔ چاند کا یہ سفر بگ فیلکن راکٹ کے ذریعے ممکن ہوگا۔ جسے سیارے وغیرہ داغنے کے بڑے اور طاقتور راکٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کیلیفورنیا میں قائم کمپنی کے ذرائع نے کہا ہے کہ کمپنی کیلئے یہ اپنی قسم کا کوئی پہلا مشن نہیں ہوگا کیونکہ فروری 2017میں ہی یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ وہ 2018کے اواخر تک چاند مشن روانہ کریگی۔

Share This

Share This

Share this post with your friends!