دنیا کی چند حیرت انگیز چوریاں

دنیا کی چند حیرت انگیز چوریاں )وسیم بن اشرف(
رقوم یا قیمتی اشیاء کی چوری ایک عام سی بات ہے اور ہم اکثر ایسی وارداتوں کے قصے سنتے رہتے ہیں- لوگ اپنی اشیاء اور رقوم کو محفوظ بنانے کے جتن کرتے رہتے ہیں جبکہ چور اپنی منصوبہ بندی کر کے یہ رقم یا قیمتی اشیاء اڑا لے جاتے ہیں- لیکن ہم جن اشیاء کی چوری کی وارداتوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں انہیں کوئی عام انسان چرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ بظاہر وہ کوئی خاص قیمتی نہیں ہوتی- لیکن پھر دنیا کے مختلف ممالک میں ان عجیب و غریب اشیاﺀ کی چوری کی وارداتیں پیش آئیں-
پنیر
جون 2016 میں ونکسن کے علاقے Oak Creek میں چوری کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا- پولیس کے مطابق پارکنگ ایریا میں کھڑے ایک ٹرک سے چوروں نے 20 ہزار پونڈ وزن کی حامل پنیر چرا لی- اس پنیر کی مالیت 46 ہزار ڈالر تھی- اور یہ پنیر کی چوری کا پہلا واقعہ نہیں ہے٬ اس سے قبل بھی جرمن ٹاؤن سے 70 ہزار ڈالر کی مالیت کی پنیر چوری کی گئی تھی-
میپل سیرپ
سال 2013 میں میپل سیرپ کی چوری کا تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ پیش آیا- اس واردات میں چوروں نے 6 ملین پونڈ وزن کا حامل میپل سیرپ چوری کرلیا جس کی مالیت 18 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے- تاہم کیوبا کی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور کئی لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد اس سیرپ کی ایک بڑی مقدار واپس برآمد بھی کر لی- میپل سیرپ مختلف ادویات اور کھانوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے-
چکن ونگس
نیویارک کے شہر Syracuse میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے باپ بیٹا نے 40 ہزار ڈالر کی مالیت کے چکن ونگس اپنے ہی ریسٹورنٹ سے چوری کر کے دیگر دکانداروں اور سڑک پر فروخت کردیے- چوری کا یہ واقعہ سال 2015 میں پیش آیا- یہ چکن ونگس مارکیٹ سے کم قیمت پر فروخت کیے گئے- اس سے قبل جارجیا میں بھی 65 ہزار ڈالر کی مالیت کے چکن ونگس کی چوری کا واقعہ پیش آ چکا ہے-
میک اپ کا سامان
فلوریڈا کی رہائشی 27 سالہ Tierra Hughley کو ایک ایسے بیگ کے ساتھ گرفتار کیا گیا جس میں کاسمیٹکس کا سامان بھرا ہوا تھا- یہ تمام سامان چوری کا تھا اور اس کی مالیت 2 ہزار ڈالر تھی- ان خاتون کو بیک وقت تین جرائم میں گرفتار کیا گیا جن میں ایک بہت بڑی چوری٬ بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور گرفتاری پر مزاحمت کا جرم شامل ہے-
کدو
کدو چوری کرنے کا حیرت انگیز واقعہ حال ہی میں اکتوبر 2016 میں پیش آیا- یہ چوری کی واردات نیو جرسی کے علاقے Wayne میں
پیش آیا جہاں چوروں نے ایک فارم سے 192 کدو چوری کرلیے- لیکن بدقسمتی سے وہاں نصب کیمروں نے انہیں پکڑوا دیا- چور یہ کدو ایک گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے- ان کدو کی مالیت 2500 سے 3000 ڈالر کے درمیان تھی-

[Total: 0    Average: 0/5]
Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں