ایپل نے سب سے بڑی اسکرین والا آئی فون متعارف کرادیا

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ایپل نے آئی فون کے تین نئے ماڈلز متعارف کرادیے ہیں جن میں اب تک کی سب سے بڑی اسکرین والا مہنگا ترین آئی فون بھی شامل ہے۔ایپل نے نئے ماڈلز کو آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر کے نام دیے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی نے جدید ترین ایپل گھڑی بھی متعارف کرائی ہے جو آپ کے دل کے امراض کا بھی پتہ لگاسکتی ہے۔ یہ تینوں ماڈلز اب تک کے تمام آئی فونز میں سب سے مہنگے ہیں جن میں نئے اور جدید ترین فیچرز شامل ہیں جب کہ دو ماڈلز ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں سب سے بڑی اسٹوریج فراہم کی گئی ہے۔ یکس ایس اور ایکس ایس میکس گزشتہ سال متعارف کرائی گئی ایکس سیریز کا تسلسل ہیں جس میں چہرے کو شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل ہے۔ نئے فونز میں جدید تیز رفتار پراسیسر، بڑی اسکرین اور زیادہ پکسل والے کیمرے شامل ہیں۔