آئی ایم ایف پیکج، امریکا مخالفت نہیں کرے گا، فواد

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے بیل آئوٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج پرامریکا پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے بعد کافی چیزیں ہموار ہوئیں، تعلقات بہترہوئے۔ امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد سے پہلے دونوں ممالک کے تعلقات منقطع تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں